گجرات کے بناسكاٹھا ضلع کے ہیڈ کوارٹر شہر پالن پور میں پولیس نے آج ایک
خاتون مہنت (سادھوی) کے گھر سے ایک کروڑ 26 لاکھ روپے کی نقد رقم (تمام دو
ہزار روپے کے نوٹ) اور تقریباً ڈھائی کلو سونا برآمد کیا ۔ سادھوی کو
گرفتار کر لیا گیا ہے اور انکم ٹیکس محکمہ کو اتنے بڑے پیمانے پر سونے اور
نقد رقم کی برآمدگی کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نیرج بڈگوجر نے بتایا کہ ضلع کے بڈگام تعلقہ واقع مکتیشور
مٹھ کی سربراہ خاتون مہنت سادھوی جئے شري گری کے گھر سے دو ہزار روپے کے
6300 نوٹ یعنی
کل ایک کروڑ 26 لاکھ روپے اور 100- 100 گرام وزن والے سونے
کے 24 بسکٹ یعنی کل دو کلو 400 گرام ٹھوس سونا برآمد کیا۔ زیوارت کے ایک تاجر پريتئش شاہ نے سادھوی اور دو دوسرے کے خلاف ان گزشتہ
چند ماہ میں سستا سونا دلانے کے نام پر پانچ کروڑ دو لاکھ 20 ہزار روپے لے
لینے اور اسے نہ لوٹانے کا الزام لگاتے ہوئے دھوکہ دہی کا معاملہ درج کرایا
تھا۔ اس سلسلے میں پالن پور شہر کے مغربی تھانہ علاقے کے گوري پارك
سوسائٹی میں واقع سادھوی کی رہائش گاہ پر جب چھاپہ ماری کی گئی تو نقد رقم
اور سونے کی برآمدگی ہوئی۔